جڑانوالہ(آن لائن)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی۔جو اپنے کپتان سے بے وفائی کرے گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی،مجھے یقین ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس ملک میں 75 سال سے مذاق چل رہا ہے،آپکے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پیغام دیا ہے کہ ہم کوئی غلام نہیں ہیں،گولیاں کھا کر بھی کارکنوں کا جذبہ قابل دید ہے۔عمران خان تو اپنی زندگی گزار چکے،انکی جدوجہد نوجوانوں کیلئے ہے۔عمران خان پر حملہ ہوا تو وہ قوم کا سوچ رہا تھا،کپتان کہتا ہے کہ میری زندگی سے زیادہ قوم ضروری ہے۔پاکستان کے فیصلے کبھی امریکہ اور لندن تو کبھی بند کمروں میں ہو رہے ہیں،علی نیازی کو 4 گولیاں لگیں مگر اس کا جذبہ پہلے سے بھی زیادہ ہے۔ دوسری جانب وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ استدعا کر رہے ہیں کہ عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف قتل کیس پر ایک جوڈیشل کمیشنتشکیل دیا جائے،بہت سے ارکان اسمبلی اور شہری جاننے چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرائی۔چاہتے ہیں کہ 3 نکات پر توجہ دی جائے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے،اور اسی طرح ارشد شریف قتل کیس کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ہماری درخواست ہے چیف جسٹس پہلی فرصت میں اس پر کارروائی کریں۔
Load/Hide Comments



