اسلام آباد (آن لائن)ن لیگی رہنما اور وزیر دفاع نے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی وجہ عمران خان کا دھرنا قرار دے دیا ہے۔ خواجہ ا?صف نے سعودی ولی عہد کے دورہ ایشیا ملتوی ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا عمران خان نے 7 سال قبل پہلے دھرنے پر7 سال قبل چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ کرایا تھا اب 21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے ملک وقوم کے مفادات کی کوئی اہمیت نہیں، وہ اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا، یہ شخص ملک کیخلاف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



