لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ 1947ء کی تحریک کا تسلسل ہے، تحریک انصاف مڈل کلاس طبقے کی جماعت ہے، ہم میں سے کوئی بھی اداروں کے خلاف کھڑا نہیں ہونا چاہتا، حقیقی آزادی مارچ کی حکمت عملی میں کچھ تبدیلی آئی ہے، پہلے وسطی پنجاب سے قافلے عمران خان کی قیادت میں سیدھے راولپنڈی اب وسطی پنجاب سے قیادت الگ سے قافلے لے کر نکلے گی اور ناردن پنجاب سے ہم قافلے لے کر نکلیں گے، سندھ، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، بلوچستان اورخیبر پختوانخواہ سے قافلے تین سے چار دن کے بعد راولپنڈی کی طرف سفر کا آغاز اور راولپنڈی میں عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت کی طرف مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا پلستر چار ہفتوں تک نہیں اترے گا، عمران خان اپنی رہائش گاہ سے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ آزادی مارچ راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
Load/Hide Comments



