مداح یوں ہی دعا گو رہیں، قومی کرکٹرز

سڈنی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلے اچانک سیمی فائنل اور اب فائنل میں رسائی کو ہر کوئی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سیمی فائنل کی جیت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھیلاڑیوں کا ایک پیغام خوب وائرل ہو رہا ہے۔اس وائرل پیغام میں قومی ٹیم مداحوں کو یوں ہی دعا گو رہنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ پوری محنت کا بھی یقین دلاتے ہوئے فائنلز میں بھی بھرپور کارکردگی دکھانے کا عزم کر رہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں محمد رضوان کا مداحوں سے کہنا ہے کہ یہ ان کی دعاں کا ہی نتیجہ ہے کہ قدرت نے کھلاڑیوں کے لیے نظام بنایا ہوا ہے۔محمد حارث اور شاداب خان بھی فائنل کے لیے پرعزم ہیں جبکہ انہوں نے فینز کی سپورٹ کو بھی خوب سراہا کہ قومی کرکٹ شائقین نے مشکل وقت میں بھی ٹیم پر بھروسہ رکھا اور مسلسلہ دعائیں کرتے رہے۔