مشیر داخلہ کی عمران خان سے ملاقات

لاہور (آن لائن) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی۔ زمان پارک میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔