عمران ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو شوق پورا کرلیں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں،،عمران خان مقدمہ میں ہمیں نامزد کرنے کا شوق پورا کر لیں ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے تیار ہیں،دعوے سیچیلنج کرکے کہتا ہوں عمران خان کو چار گولیاں ن ہیں لگیں،گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے، ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے میں کوئی اور ملوث نہیں، ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، دعوے سے کہتا ہوں،گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ کوئی فراڈیا کہے اور چیف جسٹس اور آرمی چیف کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے۔ ایسا تماشا ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتا ہے، عمران خان نے ایک سینئر فوجی افسر کا نام دیا ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی اس کی پالیسی کے خلاف نہیں جاسکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیلنج کرکے کہتا ہوں کہ عمران خان کو چار گولیاں نہیں لگیں عمران خان کا غیر جانبدار میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کروایا جائے اگر چار گولیاں عمران خان کو لگی تو میں سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران کو چھوڑنی ہوگی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے کوئی فرد ادارے کی پالیسی کیخلاف نہیں جاسکتا اگر کوئی جائے گا تو اس سے بچ نہیں سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان ہی کافی ہے صوبائی حکومت نے مٹھی بھر لوگوں کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے اور صوبائی پولیس ان مٹھی بھر لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے عمران خان نے اسی لئے تین نام چنے جوڈیشر، پاک فو کو ایسی سیاست کیلئے استعمال کرنا ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نوید کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہی پکڑوایا ہے جتنی مرضی تفتیش ہو جاے عمران خان پر حملے کا اصل ملزم نوید ہی ہے۔