وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کوباباگرونانک کے553ویں جنم دن پر مبارکباد

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے553ویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں گرو نانک کے جنم دن پر سکھ کمیونٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ گرونانک نے اقدار، محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔ گرو نانک کی تعلیمات میں لوگوں کے وقار، مساوی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور ضرورت مندوں کی مددکی جھلک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ”جی آیاں نوں“ کہتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہکرتار پور رہداری کا قیام عمران خان کی سابق وفاقی حکومت کا تاریخی کارنامہ اورسکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے.