رشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہمی کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی

اسلام آباد(آن لائن) مرحوم صحافی ارشد شریف کی پوسٹمارٹ رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جس کی سماعت آج (پیر) کو جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی نے درخواست مین کہا کہ 3 نومبر کو انتظامیہ سے رپورٹ مانگی، انتظامیہ نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے پاس ہے،پولیس نے انکار کر دیا ہے، پمز انتطامیہ انکار کرتی ہے نہ رپورٹ فراہم کرتی ہے شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کیلئے رپورٹ میں رد و بدل کیا جاسکتاہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ فیملی کو فراہم کی جائے۔