کوئٹہ ڈویژن میں آمدنی والے سیکشنز کی جلد بحالی پر پلان تیار کیے جائیں،سعد رفیق

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ سیمنٹ مینوفیکچررز کے ساتھ مل کر ریلوے کے ذریعے بزنس کو ترویج دی جائے،فریٹ ایکسپریس ٹرین کے لیے جلد نیا ٹینڈر جاری کیا جائے۔ اجلاس میں سبی،ہرنائی سیکشن بحالی کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ ڈویژن میں آمدنی والے سیکشنز کی جلد بحالی پر پلان تیار کیے جائیں۔ اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے پر ریلوے کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ریلوے مظہر علی شاہ،تھر کول پراجیکٹ کے لیے ڈی جی پلاننگ عبدالمالک جبکہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کے لیے ڈی جی ٹیکنیکل محمد یوسف کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی حکام کے ساتھ مل کر فنانشل ماڈل بنایا جائے گا۔