کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پوری دنیا میں شرمندگی کا باعث ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پوری دنیا میں شرمندگی کا باعث ہے، واقعہ کی ویڈیو سے مذہبی جنون کارفرما نظر آتا ہے،سیاست دانوں اورادارے کے سینئر افسر کا نام لے کرواقعہ کا رخ موڑا جا رہا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ اسکے پیچھے اگر کوئی سازش ہے اسے سامنے لانا چاہیے اس شارٹ مارچ میں چارلوگ شہید ہوئے سب کی شہادت کا تعلق کنٹینر کیساتھ ہے،اللہ نے عمران خان کو بچایا،اللہ اسے محفوظ رکھے ساری دنیا اسطرف دیکھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کا واقعہ ہوا یہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے ساری دنیا میں اس سے کیا تاثر جارہا ہوگاوفاقی حکومت چاہتی ہے کہ اسکے پیچھے اگر کوئی سازش ہے اسے سامنے لانا چاہے اس میں کسی مددگار قدم سے گریز نہیں کرنا چاہیے اگر اس مسئلے کو سیاسی رنگ دے دیا گیاتو اس قسم کے معاملات تاریخ میں دفن ہوچکے ہیں .واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی تگ و دو میں ہے۔عمران خان پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھاجے آئی ٹی بنائی جائے، جس پر اعتراض ہو اسے تبدیل کریں۔ہماری بیوروکریسی میں کئی قابل افسر موجود ہیں جن کی کریڈیبلٹی پر انگلی نہیں اٹھ سکتی۔اس معاملے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے۔انہوں وزیراعظم سمیت 3 افراد کو ملزم بنا دیا ہے۔جن سے مذاکرات کا کہا جا رہا تھا آج انہی پر قاتلانہ حملے میں نامزد کیا جا رہا ہے۔ساڑھے 12 کروڑ پاکستانی سوشل میڈیا پر ہے۔آئی بی نے پنجاب حکومت کو تھریٹ جاری کیا ہوا تھا۔ہمیں سمجھ آ رہی کہ سیاست دانوں اورادارے کے سینئر افسر کا نام لے کرواقعہ کا رخ موڑا جا رہا ہے۔تفتیش کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔کسی ادارے کے نام کو استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔اراکین قومی اسمبلی کے سوموار منگل تک فنڈز جاری ہو جائیں گے.