اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں عدم برداشت اور تشدد کا عنصر خطرناک ہے،عمران خان سمیت دیگر افراد پر قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت ہم سب کو عزیز ہے،ہمیں اپنی ذات کے بجائے ملک کا سوچنا ہوگا، دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہر مشکل حال میں اپنی افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقع کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، سیاست میں عدم برداشت اور تشدد کا عنصر خطرناک ہے، فسوس کی بات ہے کل کے واقعہ پرسیاست شروع کردی گئی، ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں اور الزامات کی بوچھاڑکردی گئی، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے وہ کسی صورت پاکستان کے مفادمیں نہیں۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کو اس ملک کی فکر ہے، وزیراعظم ملک کی ترقی اور سالمیت کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments



