عمران خان کا کوئی عوامی مطالبہ نہیں بلکہ وہ اقتدار کی کرسی واپس چاہتے ہیں، طلال چوہدری

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی اشارے کے انتظار میں ہے مگر عمران خان کو بتا دیں کہ اب 2018ء نہیں بلکہ حالات تبدیل ہو گئے ہیں، عمران خان کا کوئی عوامی مطالبہ نہیں بلکہ وہ اقتدار کی کرسی واپس چاہتے ہیں، مگر انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور اگلے الیکشن کو نوازشریف لیڈ کریں گے،کیسز کے فیصلے آئیں گے تو عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی، وہ ڈی چوک نہیں اڈیالہ ضرور پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ مادل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ بھی نہیں، آگے بڑھتے ٹانگیں کانپ رہی ہیں،فواد چودھری کہتے ہیں (ن) لیگ لیڈر شپ طعنے دے رہی کہ تین ہزار لوگ ہیں، فواد چودھری دو تین دن لیں پھر بیس ہزار لوگ لا کر دکھائیں۔عمران خان کسی اشارے کے انتظار میں ہیں جو کہ اب کہیں سے نہیں آنا،خان صاحب اب سہولت کاری نہیں ہوتی، خان صاحب چوسنی اور پیپر لگانے والوں نے سہولت نہیں دی تو گالیوں پر اتر آئے ہیں،عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی عوامی مطالبہ نہیں پیٹرول گیس سستی کرو یا عوام کو سہولت دو بلکہ صرف ایک مطالبہ اقتدار کی کرسی پر واپس بٹھاؤ،وہ سمجھتے ہیں کہ اداروں کو برا بھلا کہیں گے تو یہ پریشر حکومت پر ڈال کر آپ کامطالبہ پورا کرے گی،خان صاحب اب دو ہزار اٹھارہ نہیں حالات تبدیل ہوگئے ہیں،حکومت میں بیٹھی جماعتیں تاریخ رکھتی ہیں آپ کیا سمجھتے ہیں ہم کوئی فیصلہ لیں گے۔واضح کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن مدت پر ہوں گے اور اسمبلی ایک گھنٹہ پہلے بھی نہیں ٹوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو منہ نہیں لگا رہا نہ گھر نہ گھاٹ کے رہے،کسی کے ذاتی کیسز، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کیسز ہوں اور اسمبلی مدت پر بات نہیں ہوگی اور جو بھی بات کرنی ہے اسمبلی کے فلور پر آئیں،عمران خان کو جلدی کس بات کی ہے دس ماہ بعد الیکشن ہوجائیگا۔کیا عمران خان کی مقبولیت پانی کے بلبلے کی طرح ہے کیونکہ کچھ کیسز کے فیصلے آگئے تو انکی سیاست ختم ہوجائے گی، وہ ڈی چوک نہیں اڈیالہ ضرور پہنچیں گے۔