صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آن لائن) صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے پاس شدہ 3 بلوں کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے ٹریڈ آرگنائزیشنز (ترمیمی) بل 2022 ء کی توثیق کر دی،اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی) بل، 2022 ء بھی منظور،صدر مملکت نے تشدد اور زیرِ حراست موت (انسداد اور سزاؤں) کا بل، 2022 ء بھی منظور کیاصدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ مذکورہ بلوں کی منظوری کے بعد تینوں بل پارلیمان کے ایکٹ کی صورت اختیار کرگئے ہیں.