اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں فرانس کے سفیر ہز ایکسیلینسی مسٹر نکولس گیلی نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں،موسم خزاں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا،معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی،معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
Load/Hide Comments



