پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کیلئے استقبالیہ

سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے اولمپک پارک میں پاکستان اور جنوبی افریقی کرکٹ ٹیموں کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔نیو ساتھ ویلز حکومت کی جانب سے سڈنی اولمپک پارک میں پاکستان اور جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کیلئے استقبالیہ تقریب سجائی گئی جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گھل مل گئے۔دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے فینز کے ساتھ تصاویر بنائیں اور آٹو گراف بھی دیے۔ مایوس کن پرفارمنس کے باوجود بھی فینز نے قومی کرکٹرز کو سپورٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے جذبے سے ٹیم کو سپورٹ کریں گے، اب بھی امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔