لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد لانا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن اس سے ملک میں فسادیا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے انتشار سے ملکی یا غیر ملکی دشمن فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کوغلط رنگ دیا جارہا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کو بعض عنا صر غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں بتائی ہوئی تفصیلات میں جا کر دیکھا جائے تو اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی گئی ہے۔ تاثر یہ دیاجارہا ہے کہ یہ پریس کانفرنس کسی اور کی ہونی چاہیے تھی نہ کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی ہو۔ حقیقت میں اس پریس کانفرنس کو دیکھا جائے کہ جو نکات اٹھائے وہ پاکستان کی نیشنل سکیورٹی، امن و امان اورمعاشی صورت حال کے حوالے سے یہ پریس کانفرنس قوم کے بہتر ین مفادات اور عوام کے جزبات کی بھرپور عکاسی ہے۔ حقیقت میں یہ باتیں ڈی جی آئی ایس آئی جیسا رتبے والا آدمی ہی کرسکتا تھا اور کوئی ترجمان ان کی جگا ایسا بیان نہیں د ے سکتا تھا۔اس پریس کانفرنس میں بعض انکشافات انہوں نے کئے ہیں جس کی کوئی شخص نفی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران جن باتوں کی نشاندہی کی ہے اگر کوئی سیاستدان یا کوئی پاکستانی اس کو غلط تاثر دیں تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا، اس سے ملکی اور غیر ملکی دشمن کو پاکستان کے خلاف غلط با ت کرنے کا جواز ملتا ہے۔عمران خان کے لانگ مارچ کے بیان کے بعد چوہدری شجاعت نے کہا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد لانا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن اس سے ملک میں فسادیا انارکی نہیں پھیلنی چاہیے جس سے ملکی یا غیر ملکی دشمن فائدہ اٹھاسکے۔ PTI کے لانگ مارچ کی وضاحت ڈجی آئی ایس آئی اپنی پریس کانفرس میں بھی کی ہے۔
Load/Hide Comments



