اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں، لوگوں کو عمران خان کے منصوبے کا علم ہے، ان کا مقصد الیکشن ہی نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں ایمرجنسی کے خواہاں ہیں، عمران خان کہتے ہیں پورا پاکستان کھڑا ہے لیکن کچھ لوگوں کے مجمع کو عوام نہیں کہا جاسکتا، عمران خان کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں اگر میڈیا آزاد نہ ہوتا آپ کی آواز یہاں تک نہ آتی۔ ریاست اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، وہ خون خرابے سے انقلاب چاہتے ہیں، ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، عمران خان نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی تھی، آرمی چیف کو مدت ملازمت میں تاحیات توسیع کی پیش کش آئین سے کھلواڑ ہے،عمران خان نے کہا انہیں کہا گیا کہ یہ لوگ کرپٹ اور چور ہیں، تو پھر آپ نے کیوں جیلوں میں ڈالا؟ حکومت عمران خان کے دھرنے سے نمٹنا جانتی ہے، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے، انہیں اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ چین پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چارسال میں سی پیک تاخیر کا شکاررہا، سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے،2014میں بھی عمران خان نے چینی صدر کے دورے کوسبوتاژکرنے کیلئے دھرنا دیا، اب جب وزیراعظم چائنہ کے دورے پرہیں تو یہ پھر کنٹینر پرچڑھ گیا، نہ پہلے ان کے ہاتھ کچھ آیا اور نہ اب کچھ آئے گا،دھونس گالی اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، عمران خان کا مقصد اگر الیکشن ہوتا تو یہ مارچ میں الیکشن کا اعلان کردیتے، عمران خان چاہتیہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا ہے عمران خان اپنی کارکردگی پر صرف ایک جملہ بول کردکھا دیں۔
Load/Hide Comments



