لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر جاوید لطیف نے لانگ مارچ پر آنے والے اخراجات کا سوال اٹھا دیا،، بولے کہ لانگ مارچ پر ارب روپے کی فنڈنگ کون کررہاہے کیا پنجاب یا کے پی کے کررہاہے،عمران خان خود قبل از وقت الیکشن سے پیچھے ہٹ چکا ہے، اداروں نے فیصلہ کرنا ہے بدکرداروں لوگوں کو آگے لانا ہے یا باکردار لوگوں کو مقبول رکھنا ہے۔ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جاوید لطیف کاکہناتھاکہ ادارے میں بیٹھا کوئی شخص قومی سلامتی سے کھیلنے والے کا ساتھ کبھی نہیں دے سکتا۔یہ کہتا ہے کہ آئین شکنی کرکے اسے نوکری دی جائے،عمران خان پہلا لیڈر ہے جس کے کرپشن کے ثبوت موجود ہیں لیکن فیصلہ نہیں آتا،جاوید لطیف کاکہناتھاکہ جب لوگوں کو میر صادق اور میر جعفر کہتا ہے اب کس حیثیت میں مذاکرات کاکہتا ہے قوم ان مذاکرات کو قبول نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان نومبر کی اہم تعیناتی کیلئے لاشیں اٹھانا چاہتا ہے خود ادارے سے کھلواڑ کررہا ہے اس کی خواہش غیر آئینی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی.
Load/Hide Comments



