کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ کا اعتراف کر لیا ہے، ’بیلٹ‘ یا ’بلڈ شیڈ‘، ’بندوقوں‘ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، عوام نے فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ اور ڈکیتیاں دیکھی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ’کنٹینر خان‘ کا لقب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔ بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کیسودے اور شہداء کے خلاف مہم دیکھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر الیکشن مقصد تھا تو مارچ میں جب اختیار اور اقتدار آپ کے پاس تھا اور آپ اپنی کرسی کے لئے مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کر سکتے تھے، تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا؟