لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب ریسکیو1122 سروس کی ٹیم کو اقوام متحدہ سے سرٹیفیکیشن کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اقوام متحدہ انسراگ سے ریسکیو 1122 ٹیم کی سرٹیفیکیشن پاکستان کے لئے اعزاز ہے اورریسکیو ٹیم جنوبی ایشیا کی پہلی سرٹیفائیڈٹیم بن چکی ہے۔یہ ٹیم ملکی اور عالمی سطح پر سانحات پر رسپانس کرنے کی صلاحیت کے لیے سند یافتہ ہے۔ریسکیو ٹیم قومی اور انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیوٹیموں کی تربیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کا اقوام متحدہ انسراگ کی گائیڈ لائنز کے مطابق قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کامیابی میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور ریسکیو 1122 کے ہر ورکرنے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو رز دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی خدمات قابل تحسین رہیں.
Load/Hide Comments



