اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل (منگل) کو طلب کر لیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ جج مقرر کرنے کی سمری بھجوادی ہے، کل منگل کو ہونیوالے اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے سنئیر ترین جج جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا جوڈیشل کمیشن کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تعیناتی کی حتمی منظوری دیگی۔