آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تاحال پہلے نمبر پر ہے گزشتہ روز شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 256 ریکارڈ کی گئی جبکہ کوٹ لکھپت کا علاقہ شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔ جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 425 ریکارڈ کی گئی مزید برآں محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔