عمران خان بلیک میل کرکے نوکری لینا چاہتا ہے،جاوید لطیف

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان بلیک میل کرکے نوکری لینا چاہتا ہے۔پہلے سچ بول دیا جاتا تو آج پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی دو روز قبل کہا گیا کہ ہم نے لمبا جھوٹ سننے کے بعد سچ بولا ہے میں سمجھتا ہوں دیر سے بولا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ہیں ہماری جدوجہد تھی کہ آئین کی پاسداری ہوچار ماہ پہلے اس شخص کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں تھاعمران خان دن کو دھمکیاں اور رات کو نوکری کی درخواستیں دیتا تھاعمران خان لگڑری کنیٹر پر انقلاب لے کر آرہا ہے ارشد شریف کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے عمران خان بلیک میل کرکے نوکری لینا چاہتا ہے دو صوبوں کے وسائل اور مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے ہمارے سینوں میں بھی بہت راز ہیں ہم اداروں میں بیٹھے لوگوں کے غلط فیصلوں پر بات کرتے رہے ہیں ہم کسی کو اداروں پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہم اپنے اداروں پر غیرملکی ایجنڈا مسلط نہیں ہونے دیں گے عمران خان پاکستان میں خونریزی چاہتا ہے ارشد شریف کے قتل کے تانے بانے عمران خان اور ایک میڈیا ہاؤس کے مالک تک جارہے یہ انقلابی دن میں جن کے خلاف بات کرتا ہے رات کو ان کے پاؤں پڑتا ہے گود میں جو ستر سالہ گیا آج وہ گند بک رہا ہے فیصل واڈا کو بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیے کابینہ کی منظوری سے عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے،اللہ تعالی تمہیں زندگی دے لیکن تمہاری زبان بند کرے ہم تمہیں محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن سلاخوں کے پیچھے عمران خان اقتدار کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتا ہے عمران خان کو کٹہرے میں لانا انتہائی ضروری ہے.