عدالت نے لانگ مارچ کیلئے پیرامیٹر طے کر دیئے ہیں، رانا ثنااللہ

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے لئے اعلیٰ عدلیہ نے پیرامیٹر طے کر دیئے ہیں عمران خان قانون کے مطابق پر امن احتجاج کے لئے اسلام آباد آئے تو وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں پوری کرے گی لیکن اگر کسی نے چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو بری نیت سے آنے والوں کو ایسے انجام کو پہنچائیں گے کہ جتھہ کلچر کی سوچ کو جڑ سے ختم کر دیں گے جتھہ کلچر کے فروغ سے ملک تباہ ہو رہا ہے اور ریاست کا وجود خطرے میں ہے کسی تولے کو اپنی حماقت، تکبر اور پاگل پن کی وجہ سے قوم کو غریب الوطنی کی جانب دھکیلنے نہیں دیں گے ارشدشریف کے کو ملک چھوڑنے کے لئے دباؤڈالنے،ملک چھوڑنے میں سہولت فراہم کرنے اور جھوٹے تھریٹ الرٹ جاری کرنے سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات کے لئے حکومت نے کمیشن تشکیل دے دیا ہے جو تحقیقات کے لئے جس کو چاہے طلب کر سکتا ہے.