بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کمزور نہیں ہوا، قمرالزمان کائرہ

اسلام آباد (آن لائن) مشیر امور کشیمر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں فوج کی تعداد مظالم بڑھا دیے،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کمزور نہیں ہوا، کشمیر پر بھارتی قبضے کے 75برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ آج کا دن بھارت کے جبر ظلم کیخلاف منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے،بھارت نے کشمیر میں فوج کی تعداد مظالم بڑھا دیے بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کمزور نہیں ہوا بھارت نے مہاراجا سے زبردستی معاہدہ کرایا،بھارت آج تک وہ معاہدہ نہیں دکھا سکتا کشمیر میں ماورائے عدالت قتل جبر ظلم اغوا کی وارداتیں بڑھ گئیں بھارت کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ ماند نہیں پڑا ہم حق خود ارادیت تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ مبصر مشن کیوں سرحد کی دونوں جانب آزادانہ جاتا ہے وہ اسی لئے ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے دفترخارجہ میں کشمیر کی جدوجہد کرنے واپے گمنام ہیروز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اگر 75 برس سے کشمیریوں کی بات نہیں سنی جا رہی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ عالمی برادری کشمیر کو بھول جا ئے۔