ارشد شریف قتل، اعلی سطحی کمیٹی کی ازسرنوتشکیل

اسلام آباد (آن لائن) ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے کینیا جانے والی ٹیم کے حوالے سے وزارت داخلہ نے نیانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 3 کے بجائے 2 رکنی ٹیم کینیا جاکر تحقیقات کرے گی۔نئی ٹیم میں ایف آئی اے کے اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو کے عمر شاہد حامد شامل ہوں گے۔کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی معاونت کرے گا۔اس سے قبل وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صحافی اورسینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران پرمشتمل تین رکنی تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے، جو فوری طو پر کینیا روانہ ہوگی.