عمران خان سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں،عابد شیر علی

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ملک کوچلانے کی بجائے بند کرنا ہی انکاہمیشہ سے مشن رہا ہے لیکن محب وطن عوام کی اکثریت انہیں ان کے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، میاں نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں ان عدالتوں سے سر خرو ہونگے’ میاں نواز شریف کے صبر کا نتیجہ آج پوری دنیا نے دیکھ لیا ‘ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی نے یونین کونسل 91شالیمار میں ضمنی انتخابات کے بعد وائس چیئر مین رانا اویس سے اظہار تشکر کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا’الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیکر بددیانت سیاستدان کسی صورت پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی ہے وہ وقت دورنہیں جب غریب عوام پر جو مہنگائی کا پہاڑ گرایا گیا تھا اب وہ اس سے باہرنکل آئینگے ‘ مسلم لیگ (ن)ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے،توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جیسی کرنی ویسی بھرنی کے مصداق انصاف پرمبنی ہے عمران خان نے جو گڑھا سیاسی مخالفین کیلئے کھودا آج اسی میں گر گئے ہیں ان کیساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ مکافات عمل ہیتقریب سے میاں طاہر جمیل ایم پی اے ‘ وائس چیئر مین رانا اویس ‘ میاں عبدالخالق ‘ صوفی فقیر حسین غفاری ‘ حاجی ارشد ‘ شبیر حسین قادری ‘ عمر مکی ‘علی شاہ ‘ چوہدری احسان گجر’ بگا جٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔