اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے آزاد ریاست جموں و کشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 75 سال قبل آج کے دن کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی کے ذریعے ریاست آزاد جموں و کشمیر کا سنگ بنیاد رکھا، ریاست آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی چاھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آزادی کا سفر ابھی جاری ہے، کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت پر شب خون مارا، بھارت نے لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے روگردانی کی، بھارت غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومسائل جاری کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وزیر خارجہبلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھرپور طریقے سے آواز بلند کر رہے ہیں، بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی، ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پارلیمان نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر بھرپور انداز میں لڑا ہے، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کے امنگوں اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، پاکستان کشمیری عوام کی دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل تک سفارتی، اخلاقی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا ۔
Load/Hide Comments



