توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے،ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کمیشن کے ارکان میں اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ تھا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بابرحسن بھروانہ، ممبر پنجاب، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ بنا کر ان کی طرف سے مختلف قسم کے بیانات پوسٹ کئے جارہے ہیں۔ ممبر پنجاب کی جانب سے ترجمان الیکشن کمیشن نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے کسی قسم کا کوئی بیان جاری کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ممبر پنجاب کا کسی سوشل میڈیا فورم پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے اور توشہ خانہ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے۔