کراچی (آن لائن)سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اسماعیل کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہو چکا ہے،قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔ عمران اسماعیل نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے،ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا،کرپشن اور لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا کہ کس دن،ہم نے لانگ مارچ کیلئے نکلنا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ یہ الیکشن نہیں کروائیں گے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔
Load/Hide Comments



