ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،بھارتی کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

میلبورن (آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار وکٹوں شکست دے دی۔بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔ پاکستان کے 160 رنز کے جواب میں بھارتی اننگز کے آغاز پر ہی نسیم شاہ نے بریک تھرو دیا اور کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پر پویلین لوٹایا۔اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کر دیا۔اکسر کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی اور پانڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 5 ویں وکٹ پر 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی فاسٹ بالرزنے آخری اوورز نیں ایک با پھر جیت بھارت سے چھیننے کی کوشش کی لیکن پہلے کوہلی نے حارث کو دو چھکے مار دئے پھرآخری اوور کرانے والے نواز 16 رنز کا دفاع نہ کر سکے۔تاہم ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔ بھارت کو جیت کیلئے 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے، آخری اوور کی 5 ویں گیند پر نواز نے دنیش کارتھک کو آؤٹ کیا تاہم انہوں نے ایک وائیڈ اور ایک نو بال کر کے میچ باھرت کی جھولی میں ڈال دیا۔آخری گیند پر بھارت نے 160 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔۔ کوہلی میچ میں ناقابل 82 رنز بنا کر شکست رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اننگز کا آغاز بھی تباہ کن تھا۔قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔