وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا فیصلہ

راولاکوٹ(آن لائن) وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد کا عمل رواں ہفتہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد آزادکشمیر میں اسمبلی قرار داد لائے جانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر تنویر الیاس سے ناراض اراکین پر مشتمل فاروڑ بلاک بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چودھری مقبول گجر کی سرپرستی میں پی ٹی آ ئی کے باغی ممبران فاروڈ بلاک سامنے لائیں گے اگر مطلوبہ ممبران اسمبلی کا گروپ بنوا نے میں کامیاب رہے تو وزارت عظمی کا منصب ان کے حوالہ کیا جائے گا پاکستان میں اہم سیاسی شخصیت نے بھی رضامندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق تنویرالیاس سرکار سے ناراض لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی صف بندی شروع کر لی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد پر غیر مشروط آ گے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئیے اتفاق کیا گیا ہے کہ قرار داد عدم اعتماد لای جائے اگر مطلوبہ ممبران اسمبلی کے ساتھ تحریک انصاف فاروڈ بلاک بنا لے تو وزارت عظمی کا منصب ان کے حوالہ کیا جائے گا .