اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مسلسل تیسری بار سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ترقی اور خوشحالی کی بے مثال منازل طے کر رہا ہے اور پاکستانی عوام اور قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت چینی صدر کے ساتھ ملکر پاک -چین جامع اسٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔
Load/Hide Comments



