پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائلز کو ٹرافی کیساتھ ایک کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا

لاہور (آن لائن) پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائلز کو ٹرافی کیساتھ ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھگئے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان جونیئر لیگ میں 6 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے گئے، پی جے ایل میں دس ممالک سے 24 بچوں نے شرکت کی اور ہر ٹیم میں چار غیرملکی کھلاڑیوں کی نمائندگی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چھ ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلوں کے بعد پاکستان جونیئر لیگ کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائلز کے باسط علی نے میلہ لوٹ لیا۔ باسط علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بننے پر دس لاکھ جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 379 رنز بنا کر بہترین بلے باز کا ٹائٹل حاصل کرنے پانچ لاکھ روپے دیئے گئے۔ پی جے ایل میں رائلرز کے محمد ذیشان 14وکٹیں حاصل کرنے پربہترین بالر، ارحم نواب نے7کیچ پکڑ کر بہترین فیلڈرکا ٹائٹل حاصل کیا۔ان تینوں کھلاڑیوں کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔