عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ وہ کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ سے ثابت ہوگیا کہ وہ کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تمام اراکین کمیشن نے اتفاق رائے کے ساتھ عمران خان کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فیصلہ سڑکوں پر، ٹائر جلا کر یا تشدد کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ قانونی جنگ اور عدالتوں کے ذریعے ہوتا ہے، جو لوگ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں اْس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ خود قصور وار ہیں اور وہ طاقت سے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف معاہدہ ناکام بنانے کے لیے بھارت اور عمران خان ایک پیج پر تھے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قانون کی حکمرانی کے کئی نقاب چڑھائے ہوئے ہیں، ان کے اندر فاشسٹ دماغ ہے جو کسی آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کرتا،احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ اتفاق رائیسے ا?یا ہے، تمام اراکین کمیشن نے اتفاق رائے کے ساتھ عمران خان کو کرپشن کا قصوروار پایا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیراعظم کرپٹ سرگرمیوں پر نااہل کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پاناما مقدمہ بنا، جیا?ئی ٹی بنی لیکن کسی قسم کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، نواز شریف کو پاناما میں نااہل نہیں کیا گیا بلکہ ان کو اپنے بیٹے سے 10 ہزاردرہم تنخواہ وصول نہ کرنے کے جرم میں نا اہل کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے جب 7 مہینے تک سپریم کورٹ کے پنجاب بلدیاتی اداروں کے فیصلے کو عمل درآمد نہیں ہونے دیا اور 7 مہینے تک سپریم کورٹ کی حکم اضولی کی، انہیں اْسی وقت نااہل قرار دینا چاہیے تھا، عمران خان کو منفی سیاست سے اداروں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے.