عمران خان کی حقیقی آزادی کا مطلب فوج سے آزادی ہے جو یہود کا ایجنڈا ہے،حنیف عباسی

راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ نے مرکزی رہنما و سابق رکن اسمبلی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کا مطلب فوج سے آزادی ہے جو یہود کا ایجنڈا ہے الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق تحریک انصاف کی”ریڈلائن“ کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا بہروپ کا اندازاہ ہونے کے بعد پاکستانی عوام کی رائے اور ذہن تبدیل ہو رہے ہیں عمران کی نااہلی کے فیصلے پر احتجاج میں شامل نہ ہو کر نہ صرف راولپنڈی کے عوام بلکہ تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کر دیعمران خان ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے آئینی اداروں کو کمزور کرنا چاپتا ہے اور شیخ رشید تحریک انصاف کے کارکنان کو اشتعال دلا کر اداروں سے تصادم کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے جاری ”ون بلینکٹ موومنٹ“کے تحت ہفتہ کے روزبلوچستان کے اضلاع صحبت پور، نصیر آباد، جعفر آباد اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع میں سیلاب زدگان کیلئے کمبل، رضائیوں، میٹریس اور تکیوں پر مشتمل امدادی سامان کے5 ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حنیف عباسی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے راولپنڈی کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے تاجروں نے سیلاب زدگان کیلئے بھر پورمعاونت کی انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے ون بلینکٹ موومنٹ کی تعریف کی ہے راولپنڈی سٹی نے ون بلینکٹ موومنٹ کے تحت سیلاب زد گان کیلئے اب تک ڈیڑھ کروڑکا سامان بھیجا ہے آج 4 ہزار سے زائد کمبل، رضائیاں، گدے اور میٹریس شامل ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویڑن کے مطابق ون بلیکنٹ موومنٹ کے تحت مسلسل کام کررہے ہیں ابھی تک ہم نے بلوچستان اور کے پی کے سیلاب زدگان کیلئے امداد بھیجی اب ہم سندھ کے سیلاب زدگان کو بھی سامان بھیجیں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے پیڈو نے آج جس ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کیا وہ ہسپتال مسلم لیگ ن کا بنایا ہوا ہے شیخ رشید راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کررہا ہے75 سال جو کام نہیں ہوا وہ عمران خان کرنے کی کوشش کررہا ہے پاکستان کا کوئی بھی ادارہ ہو جو آئینی حیثیت رکھتا ہے اسکو یہ کمزور کرنا چاہتے ہیں ہم نے الیکشن کمیشن سمیت کبھی کسی آئینی ادارے کے خلاف بات نہیں کی عمران خان ایک ایجنڈے کے تحت ملک میں انتشار چاہتا ہے عمران خان شیخ رشید جیسے پیڈھو کے ساتھ ملک میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتا ہے.