پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کا فیصلہ خوش آئند،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کا فیصلہ خوش آئند ہے،پوری قوم کو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے پر پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، فیٹف کے فیصلے سے آج پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے، فیٹف کا حکومت اور وزیرخارجہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیاہے۔