ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریبا 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں،شازیہ مری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریبا 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں خط غربت سے نیچے رہنے والوں کی تعداد میں نوے لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ تک مزید اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں واقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریبا 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں تباہ کن سیلاب کے بعد ملک میں غربت مزید بڑھی ہے خط غربت سے نیچے رہنے والوں کی تعداد میں نوے لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ تک مزید اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے ابھی ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے سروے جاری ہیں ملک میں سینیئر شہریوں کے لیے سہولیات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ کیا بہتر نہیں ہے کہ بچوں اور خواتین کو لائن میں کھڑا کرکے امداد دینے کے ہنر مند بنایا جائے اس امداد کو مہذب انداز میں عوام تک پہنچایا جائے اس پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ خواتین اور بچوں کو مہذب انداز میں امداد پہنچائیں،اس سلسلے میں بینکنگ چینلز کے ذریعے باعزت طریقے سے اکاؤنٹس کے ذریعے امداد پہنچانے پر غور ہورہا ہے،ہم چاہتے ہیں کوئی ان کا حق نہ کھائے اور نہ ہی کسی کی حق تلفی ہو ہم اس معاملے کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اگر کسی کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو وہ بھی شیئر کی جائیں سپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کے دوران کی وقت کی کمی کے سبب قانون سازی کا عمل بھی شروع کردیا انہوں نے ارکان کی رائے کے ساتھ ہی قانون سازی کا عمل شروع کردیا۔