عمران خان کی شیروانی پہننے کی خواہش دوبارہ پوری نہیں ہوگی، حناپرویز بٹ

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی شیروانی پہننے کی خواہش دوبارہ پوری نہیں ہوگی۔میاں نوازشریف ہی پاکستان کے مستقبل کے تمام بڑے فیصلے کرینگے۔عمران خان کی باقی زندگی اب سڑکوں پر روتے اور چیختے ہی گزرے گی۔عمران خان کو پارلیمنٹ سے آئین اور قانون کے تحت نکالا گیا۔عمران خان خوش قسمت ہے اسکو پارلیمنٹ نے نکالا ورنہ پہلے وزراء اعظم کو عدالتیں اور فوجی ڈکٹیٹر نکالتے رہے ہیں۔ضمنی انتخابات میں سات حلقوں سے الیکشن لڑ کر عمران خان نے اپنی پارٹی کے ارکان کی ہی تذلیل کی ہے۔اس ضمنی الیکشن پرایک ارب پچیس کروڑ روپے ضائع کیے گئے۔انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت اسوقت مشکل صورتحال سے گزررہی ہے۔اگر حکومت بجلی اور پیٹرول مہنگا نہ کرتی تو یقینا ملک دیوالیہ ہو سکتا تھا لیکن اب یہ خطرہ مکمل ختم ہوگیا ہے۔قومی مفاد کو ترجیحی دے کر ہم نے سیاسی نقصان اٹھایا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ہردور میں قربانی دی اور ملک کو بچایا ہے۔میاں نوازشریف پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اگر آئندہ الیکشن میں میاں نوازشریف وزیر اعظم بنیں گے تو پاکستان دوبارہ ترقیافتہ ممالک کی پٹڑی پر گامزن ہوگا۔