ملکی معیشت تباہی کا شکار، نیرو بانسری بجا رہا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن)رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحاق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا،دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا اور اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔