نوشہرہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میں چالیس سال سے سیاست اور خدمت کر رہا ہوں،میں ترقیاتی کاموں کو ووٹ اور سیاست سے ہٹ کر اپنا فرض سمجھ کر کرتا ہوں 48 ویلج کونسلوں میں عوام نے مجھے ووٹ دیا ہے خویشگی میں نے اتنے ترقیاتی کام کئے جن کی نظیر نہیں ملتی گیس بجلی سڑکوں کے جال بچائے ہیں سرکاری اسکولوں میں ناظرہ قرآن اور نصاب میں اسلامی تعلیمات ڈال دی کورونا آیا تو عوام کو احساس پروگرام روشناس کرایا صحت انصاف کارڈز رائج کر دیا۔وہ خویشگی میرہ میں بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا خویشگی کے عوام کو میں نے تمام کام کرکے دئے لیکن خویشگی والے بتائے کہ ترقیاتی منصوبوں پر خویشگی والے ووٹ نہی دیتے خدمت نہ کرو تو خویشگی والے ووٹ دیتے ہیں یہ کیا وجہ ہے کہ خویشگی والے کیوں اپنا اچھا برا نہی سمجھتے خویشگی میں کالج بنادیا خویشگی میں ہسپتال آپ گریڈ کرکے کیٹیگری ڈی بنا دیا۔ میں نوشہرہ کے گاؤں گاؤں میں ترقیاتی کاموں میرا شوق ہے کہ بس کام کرتا رہوں۔ نوشہرہ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ ضلع بنادیا ہے میرے تین بیٹے اور داماد عوام کے ساتھ دن رات رابطوں میں رہتے ہیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک میاں عمر شبنان خٹک ملک ابرار ملک آفتاب بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments



