اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا، کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر نے کی۔پراسیکیوٹر کی جانب سے 14 دن ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اب اعظم سواتی سے موبائل فون برآمد کرنا ضروری ہے۔ پراسیکیوشن کے وکیل کی جانب سے اعظم سواتی کا ٹویٹ پڑھ کر عدالت میں سنایا گیا۔عدالت نے ملزم کو کل دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
Load/Hide Comments



