راولپنڈی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نومبر کی آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے تک پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بنے گی اور انہی دنوں میں میاں نواز شریف بھی اپنے لوگوں میں موجود ہونگے، پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا اسکے اپنے لوگ ساتھ نہیں، عمران خان پاکستانی سیاست کا لوفر ہے۔ مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے وَن بلینکٹ موومنٹ کے تحت امدادی سامان روانہ کرنے کے موقعہ پر حنیف عباسی نے کہا کہ ون بلینکٹ موومنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر شروع کی ہے، مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی جانب 30 امدادی ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، کوہستان، سوات اور خیبر پختونخواہ کے دیگر متاثرہ علاقوں میں جائینگے، امدادی سامان میں کمبل،رضائیاں، تکیے اور میٹریس شامل ہیں، حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل راولپنڈی میں انتشار خان آیا لیکن عمران خان کو راولپنڈی سے ہمیشہ مایوسی کی صورت واپس لوٹنا پڑا جس کا اظہار اس نے خود کل کے جلسے میں کیا، عمران خان کو اپنے ساتھیوں پر اعتماد ہی نہیں اسلئے ہر جگہ جاکر لوگوں سے حلف لے رہا ہے،کھیلوں کے میدان اور تفریحی پارکس میں جلسے کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، راولپنڈی سے میرا سیاسی مخالف نہ نالہ لئی ایکسپریس بنا سکا اور نہ ہی ہسپتال مکمل کرسکا، عمران خان پاکستانی سیاست کا لوفر ہے، اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت اوپر جارہی ہے، جس جس کے پاس ڈالر ہیں وہ باہر نکالیں، پیٹرول کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے گا، عمران خان چیف الیکشن کمیشن کا ماما لگتا ہے کہ اسے تبدیل کردیں؟ حنیف عباسی نے کہا عوام کو خوشخبری دے رہا ہوں نومبر یا دسمبر میں ن لیگ پھر پنجاب میں حکومت بنائے گی پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، دسمبر کے آخر تک میاں نواز شریف بھی اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہونگے، آڈیو لیک پر عمران خان ملکی سالمیت پر کھیل رہا ہے، خان صاحب سے پوچھتا ہوں جو پانچ دس خریدے تھے قوم کو بتائیں وہ کتنے میں خریدے تھے، عمران خان کے تمام جھوٹ ایکسپوز ہوچکے ہیں، راولپنڈی میں اداروں کے اندر کرپشن عروج پر ہے،شہر میں قتل و غارت ہورہی ہے منشیات کا کاروبار عام ہے، تحریک انصاف اور شہری انتظامیہ مل کر شہر کو لوٹ رہے ہیں، اب شیخ رشید اور راشد شفیق کو آرام سے نہیں جانے دینگے۔
Load/Hide Comments



