دو ماہ سے سندھ کے عوام سیلاب میں ڈوب رہے تھے بلاول نے آنے کی زحمت نہیں کی،حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن)بلاول زداری کی پاکستان واپس آمد پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردی وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کو واپس سندھ پہنچے پر خوش آمدید کہتے ہیں دو ماہ سے سندھ کے عوام سیلاب میں ڈوب رہے تھے بلاول نے آنے کی زحمت نہیں کی بلاول زرداری بتائیں جب سندھ پورا سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا آپ کہاں گم تھے بلاول زرداری بتائیں سندھ میں کتنی امداد آئی ہے، کہاں تقسیم ہوئی ہے آپ نے 30 اگست کو ٹویٹ کیا تھا 130 ارب روپے بیرون ممالک سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد جمع کی ہے 6 ارب روپے امریکہ سے بھی ملنے کا دعویٰ کیا تھا، ایک ماہ گذر چکا ہے آپ پوری دنیا میں جھولی اٹھائے بھی گھومتے رہے ہیں، آپ بتائیں سیلاب متاثرین کی کے لئے سندھ میں کتنی امداد آچکی ہے اور یہ 150 ارب اور 119 جہاز کی امداد کہاں تقسیم کی گئی ہے میں گزشتہ روز ٹنڈوالہیار گیا تھا عوام پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں پانی ابھی تک کھڑا ہے گزشتہ رات ملیر میں ماڈل ٹینٹ سٹی گیا جہاں بھی سانپ بچھوں گھوم رہے ہیں عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں ملا بلاول زرداری جواب دو آپ کی حکومت نے سندھ کو کیوں ڈبویا ہے سندھ میں اتنے سارے شگاف پڑے اس کا ذمہ دار کون ہے 14 سالوں میں اربوں روپے کا بجٹ استعمال ہونے کے باوجود ایل بی او ڈی کا ڈیزائن کیوں ٹھیک نہیں ہوا اس کا بھی جواب دو، ڈھورو نارو، پران جھیل سمیت سندھ کی قدرتی گزر گا ہوں پر قبضے کیوں ختم نہیں ہوئے ہیں حمل جھیل کو کیون بند رکھا گیاجب معلوم تھا پانی آرہا ہے تو وقت سے پہلے منچھر جھیل میں کٹ کیوں نہیں لگایا گیااگر پہلے اقدامات اٹھائے جاتے تو نہ دادو ڈوبتا نہ قمبر شہدادکوٹ ڈوبتا، 14 سالوں میں ایریگیشن میں اربوں کی کرپشن ہوئی ہے، سندھ ڈوبا نہیں ڈبویا گیا ہے سندھ کے عوام بلاول سے جواب چاہتی ہے.