لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نمبر 10 کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے ان کے خلاف دائر چنیوٹ مائنز ریفرنس کی نیب عدالت کے دائرہ اختیار میں سماعت کو چیلنج کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھیج دیا ہے۔ سبطین خان نے اپنی درخواست میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ مذکورہ ریفرنس نیب آرڈیننس 2022ء کے تحت نیب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
Load/Hide Comments



