مریم نواز کیساتھ ایئر پورٹ پر شہریوں کی سیلفیاں

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ لوگ تصاویر بنا رہے تھے۔