لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی باعزت بریت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کی باعزت بریت پر تشکر کا اظہار کرتا ہے۔ عدالتی فیصلے نے مریم نواز کے موقف کو درست ثابت کیا ہے۔پاناما جے آئی ٹی اور نیب میاں نوازشریف اور مریم نواز کا ایون فیلڈ اپاٹمنٹ کے ساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔اللہ تعالی نے میاں نوازشریف اور مریم نواز کو سرخرو کیا ہے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،امید ہے میاں نوازشریف کو بھی جلد انصاف ملے گا۔
Load/Hide Comments



