اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اجلاس میں دادہ گیری نہیں چلے گی،چیرمین سینیٹ کے جارحانہ روئیے نے اپوزیشن کو پسپا کردیا،جس پر اپوزیشن نے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کر لیا۔جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے بعد اپوزیشن کے کئی اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور اجلاس میں بات کرنے کی کوشش کی اس موقع پر چیرمین سینیٹ برہم ہوگئے اور کہا کہ سینیٹ کو قوانین کے مطابق چلانے دیں انہوں نے کہاکہ اب مذید ایسا نہیں چلے گا اور اس مزاج سے بات نہیں سنو گا انہوں نے کہاکہ جب تک اراکین اپنی نشستوں پر نہیں بیٹھیں گے اس وقت تک کسی کی بھی بات نہیں سنو گا انہوں نے اپوزیشن اراکین کو کہاکہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں اس موقع پر چیرمین کمیٹی تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر پر برہم ہوگئے اور کہا کہ میں تمھیں ایوان سے باہر پھینک دونگا جس پر اپوزیشن اراکین نے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔
Load/Hide Comments



