وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج جمعہ کو11بجے طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے،یہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہو گاجس میں امن وامان کی صورت حال سمیت قومی سلامتی کمیٹی میں کئے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں دن 11 بجے ہوگا،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی میں آڈیو لیکس سے متعلق جو فیصلے کئے گئے ان کی توثیق کی جائے گی،ساتھ ہی ساتھ سائبر سکیورٹی سے متعلق لیگل فریم ورک کے لئے کمیٹی کی تشکیل اور آڈیو لیکس کی جو اب تک تحقیقات ہوئی ہیں اس سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا جائیگااس کے ساتھ ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں تیل کی قیمتو ں میں کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔