اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نا اہلی کیس4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی۔سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئیکہ ہم آج اس کیس کو مکمل نہیں کر پائیں گے،فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے مختصر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس 4 سے 5 مرتبہ بغیر سماعت ملتوی ہو چکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر اپیل پر سماعت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments



